ہندوستان میں کویڈ معاملات مزید کم‘ 5476نئے اموات درج

,

   

نئی دہلی۔ کویڈ کے معاملات ہندوستان میں مزید کم ہوئے ہیں پچھلے24گھنٹوں میں 5476معاملا ت درج ہوئے ہیں‘ وزرات صحت نے اتوار کے روز اس بات کی جانکاری فراہم کی ہے۔

اسی کے ساتھ کویڈ فعا ل معاملات کا موقف59422ہے جس نے ہفتہ واری مثبت شرح 0.77فیصد جبکہ یومیہ مثبت شرح0.60فیصد کردی ہے۔

وزرات نے اپنے ایک صحافتی بیان میں جانکاری دی کہ پچھلے 24گھنٹوں میں کویڈسے 9754لوگ صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 158کویڈ اموات پیش ائی ہیں۔

وزرات کے بموجب پچھلے 24گھنٹوں میں 9,09,985نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ ہندوستان میں ا بتک جملہ 77,28,24,246نمونوں کی جانچ ہوئی ہے۔

پچھلے 24گھنٹوں میں 26.19لاکھ کویڈ خوراکیں پہنچانے کے بعد‘ اب تک ہندوستان میں 178.83کروڑ سے زائد ٹیکہ خوارکیں لگائی گئی ہیں۔