وزرات صحت نے جانکاری دی ہے کہ کویڈ19ٹیکوں کی جملہ خوراک 14,78,27,367سے زائد پہنچائی گئی ہے۔
نئی دہلی۔ملک بھر میں کرونا وائرس کے معاملات میں تیزی کے ساتھ بدستور اضافہ کے بعد پچھلے24گھنٹوں میں کویڈ 19کے 3.60لاکھ معاملات درج کئے گئے ہیں‘
اور 3,300اس سے متعلق اموات پیش ائے ہیں کرونا وائرس کے معاملات میں ایک دن میں اب تک یہ سب سے بڑا اضافہ مانا جارہا ہے۔
چہارشنبہ کی صبح پیش کی گئی وزرات صحت کی تفصیلات کے مطابق کویڈ کے جملہ نئے معاملات 3,60,960ہیں اور اس سے متعلق اموات 3293ہیں اور چوبیس گھنٹوں میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2,61,162بتائی جارہی ہے جس کے بعد صحت یا ب ہونے والوں کی جملہ تعداد 29,78,709تک پہنچ گئی ہے۔
جملہ مثبت معاملات 1,79,97,371ہیں وہیں جملہ اموات 2,01,187ہے۔ جبکہ وباء سے صحت یاب ہونے والے جملہ لوگ 1,48,17,371بتائے جارہے ہیں۔ ائی سی ایم آر کے بموجب 27اپریل تک کویڈ کی جانچ کے لئے حاصل کئے گئے نمونے28,37,03,789ہیں۔
ا ن میں سے منگل کے روز17,23,219نمونہ لئے گئے ہیں۔وزرات صحت نے جانکاری دی ہے کہ کویڈ19ٹیکوں کی جملہ خوراک 14,78,27,367سے زائد پہنچائی گئی ہے۔