ہندوستان میں کویڈ19کے نئے 14,306معاملات درج‘ کیرالا کا سب سے زیادہ حصہ

,

   

نئے 14,306معاملات میں سے ملک میں 443اموات ہیں‘ کیرالا میں ایک روز قل 8538نئے معاملات اور71اموات درج کئے گئے تھے۔
نئی دہلی۔ ہندوستان میں پچھلے24گھنٹوں میں کویڈ 19کے 14,306نئے معاملات درج کئے گئے ہیں‘ پیر کے روز مرکزی وزرات صحت او رخاندانی بہبود نے یہ جانکاری دی ہے۔

نئے 14,306معاملات میں سے ملک میں 443اموات ہیں‘ کیرالا میں ایک روز قل 8538نئے معاملات اور71اموات درج کئے گئے تھے۔

مذکورہ فعال معاملات پچھلے239دنوں میں 2لاکھ سے کم 1,67,695درج ہوئے ہیں۔ فعال معاملات فی الحال ملک میں جملہ مثبت معاملات میں 0.49فیصد پر مشتمل ہیں جو مارچ2020کے بعد سب سے کم ہے۔

پچھلے 24گھنٹو ں میں صحت یابی کے 18762معاملات کے بعد جملہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3,35,67,367تک پہنچ گئی ہے۔مارچ2020سے لے کر اب تک فی الحال 98.18فیصد شرح کے توقع کے ساتھ ہندوستان میں صحت یابی چوٹی پر ہے۔

نئے 443اموات کے ساتھ ملک میں جملہ اموات 4,54,712تک پہنچ گئے ہیں۔

مذکورہ یومیہ مثبت شرح 1.24فیصد پر پچھلے 31دنوں سے اب تک 2فیصد سے کم ہے۔ملک بھر میں جانچ کی گنجائش میں اضافہ کیاگیاہے۔ مذکورہ آخری 24گھنٹوں میں کویڈ کے 9,98,397نمونوں کی جملہ جانچ کی گئی ہے۔

اسی دوران انتظامیہ کے تعاون کے ساتھ پچھلے 24گھنٹوں میں 12,30,720کویڈ کے ٹیکے دئے گئے ہیں‘ علاقائی رپورٹس کے بموجب ملک بھر میں اب تک کویڈ 19ٹیکے جو دئے گئے ہیں ان کی تعداد 1,02,27,12,895تک پہنچ گئی ہے۔