ہندوستان میں کویڈ19کے3.11لاکھ نئے معاملات‘4077اموات

,

   

ہندوستان میں کویڈ 19کے جملہ معاملات 2,46,84,077کے ساتھ سرگرم معاملات36,18,458اور2,70,284اموات اب تک پیش ائے ہیں۔


نئی دہلی۔پچھلے 24گھنٹوں میں کمی کے ساتھ اتوار کے روز ہندوستان میں 3,11,170نئے معاملات اور4077اموات درج کئے گئے ہیں‘ مرکزی وزرات صحت اور خاندانی بہبود نے یہ جانکاری دی ہے۔ہندوستا ن میں پچھلے24گھنٹوں میں یومیہ اساس پر کویڈ19کے معاملات تین لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں اور 18دنوں میں 3000سے زائد اموات پیش ائے ہیں۔

چہارشنبہ کے روز کویڈ 19سے4205اموات درج کئے گئے تھے جو اب تک کے سب سے زیادہ ہیں‘ وہیں 7مئی4’14’188معاملات سب سے زیادہ درج کئے گئے ہیں۔

ہندوستان میں کویڈ 19کے جملہ معاملات 2,46,84,077کے ساتھ سرگرم معاملات36,18,458اور2,70,284اموات اب تک پیش ائے ہیں۔

وزارت صحت کے بموجب پچھلے 24گھنٹوں میں 3,62,437لوگ اسپتال سے ڈسچارج کئے گئے ہیں وہیں آج کی تاریخ تک کویڈ19سے 2,07,95,335لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔

مذکورہ وزرات نے کہاکہ اب تک ملک میں 18,22,20,164لوگوں کو ٹیکہ دیاگیاہے‘ جس میں پچھلے24گھنٹوں وہ17,33,232لوگ بھی شامل ہیں جنھیں ٹیکہ دیاگیاہے۔

ائی سی ایم آر کے بموجب کویڈ کی جانچ کے لئے 15مئی تک 31,48,50,143نمونے حاصل کئے جاچکے ہیں جس میں ہفتہ کے روز حاصل کردہ 18,32,950نمونے بھی شامل ہیں۔