ہندوستان میں 175.03کروڑ کویڈ ٹیکہ لگائے گئے ہیں

,

   

وزرات کے مطابق ہندوستان میں فعال معاملات فی الحال2,53,739ہے
نئی دہلی۔ ورزات صحت اور خاندانی بہبود (ایم او ایچ ایف ڈبلیو)نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ پچھلے24گھنٹوں میں ہندوستان کے اندر کویڈ19ٹیکہ کی 36.28لاکھ سے زائد خوارکیں پہنچائی گئی ہیں‘ جس کے بعد جملہ خوارکیں جو اب تک لگائی گئی ہیں ان کی تعداد بڑھ کر 175.03کروڑ ہوگئی ہے۔

وزرات صحت کے بموجب پچھلے چوبیس گھنٹوں میں لگائے گئے 36,28,578خوارکوں کے ساتھ ہندوستان میں کویڈ 19ٹیکہ کا پھیلا ؤ بڑھ کر 1,75,03,86,834ہوگیا ہے۔

اس تک رسائی 1,98,09,200 سیشنوں سے ہوئی ہے۔اب تک جملہ1,04,00,492خوارکیں ہیلتھ کیر ورکرس کو پہنچائی گئی ہیں جس میں پہلی خوارک99,49,833ہے اور دوسری خوارک 40,22,962احتیاطی خوارکوں کے ساتھ شامل ہے۔

فرنٹ لائن ورکرس کو 1,84,07,428خوارکیں دی گئی ہیں جس میں پہلی خوارک1,74,11,477جبکہ دوسری خوارک67,83,690فرنٹ لائن ورکرس کو احتیاطی خوراکوں کے ساتھ پہنچائی گئی ہیں۔

وزرات صحت کے بموجب 55,00,31,980ٹیکہ کی پہلی خوارک او ر43,42,94,627دوسری خوارک کے طور پر 18-44سال کی عمر کے لوگوں کو دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ 45-59سالوں کی عمر کے گروپ میں پہلی خوارک کے طور پر 20,19,86,306ا ور دوسری خوارک کے طو رپر 17,80,23,333وہیں 60سے زائد عمر کے لئے 12,61,61,897پہلی اور 88,93,489دوسری خوراک کے طور پر لگائی گئی ہیں۔

مذکورہ وزرات نے مزیدکہاکہ پچھلے24گھنٹوں میں 60,298مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور وباء کی شروعات سے لے کر اب تک صحت یاب ہونے والوں کی جملہ تعداد4,20,37,536ہوگئی ہے۔

ہندوستان میں صحت یابی کی شرح98.21فیصد ہے۔ ایم او ایچ ایف ڈبلیو کے بیان کے مطابق وزرات کا کہنا ہے کہ فعال معاملے ہندوستان میں فی الحال 2,53,739ہیں۔

مذکورہ ہفتہ واری مثبت شرح ملک میں 2.50ہے اور یومیہ شرح1.80فیصد ہے۔

ملک بھر میں جانچ کی گنجائش میں توسیع کی جارہی ہے۔ پچھلے24گھنٹوں میں 12,35,471نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ ہندوستان میں اب تک75.81کروڑسے زائد(75,81,27,480) نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔