ہندوستا ن میں کویڈ19کے اب تک جملہ معاملات 2,33,40,938کے ساتھ2,54,197سرگرم معاملات اور2,54,197اموات ہوئے ہیں۔
نئی دہلی۔ مرکزی وزرات صحت اور خاندانی بہبود نے کہاکہ چہارشنبہ کے روز کویڈ19سے4205اموات پیش ائے ہیں جو اب تک کا سب سے زیادہ ہے او رساتھ میں 3,48,421تازہ معاملات درج ہوئے ہیں۔
مئی8کے روز 24گھنٹوں میں ہندوستان کے اندر4,187اموات درج کئے گئے‘ وہیں مئی 7کے روز اب تک کے سب سے زیادہ تازہ معاملات4,14,188ہیں۔پچھلے 20دنوں سے ہندوستان میں کویڈ 19کے یومیہ معاملات تین لاکھ سے زائد اور پندر ہ دنوں سے اموات 3000سے زائد ہیں۔
ہندوستا ن میں کویڈ19کے اب تک جملہ معاملات 2,33,40,938کے ساتھ2,54,197سرگرم معاملات اور2,54,197اموات ہوئے ہیں۔
وزرات صحت کے بموجب پچھلے 24گھنٹوں میں 3,55,338لوگ اسپتال سے ڈسچارج ہوئے ہیں‘ ساتھ میں کویڈ 19سے اب تک 1,93,82,642لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔
وزرات کا کہنا ہے کہ ملک میں ا ب تک 17,52,35,991لوگوں نے ٹیکہ لیاہے‘ اس میں پچھلے 24گھنٹوں میں 24,46,674لوگ بھی شامل ہیں۔
ائی سی ایم آر کے بموجب 11مئی تک 30,75,83,991نمونے جانچ کے لئے حاصل کئے گئے ہیں۔ اس میں منگل کے روز حاصل کردہ 19,83,804نمونے بھی شامل ہیں۔