ہندوستان میں 2,64,202کویڈ کے نئے معاملات درج‘ 239دنوں میں سب سے زیادہ

,

   

صبح8بجے دی گئی تفصیلات میں بتایاگیاہے کہ مذکورہ فعال معاملات میں 12,72,073تک کا اضافہ ہوا ہے جو 220دنوں میں سب سے زیادہ ہے‘وہیں 315تازہ اموات کے ساتھ مرنے والوں کی جملہ تعداد4,85,350ہوگئی ہے۔


نئی دہلی۔ہندوستان میں 2,64,202نئے کرونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے جو 239دنوں میں سب سے زیادہ ہے‘ جس کے بعد کویڈ کے جملہ معاملات کی تعداد3,65,82,129ہوگئی جو اومیکران کے 5753معاملات بھی شامل ہیں‘ وزرات صحت نے جمعہ کے روز اپنی تفصیلات میں یہ بات کہی ہے۔

جمعرت سے اب تک اومیکران کے معاملات میں 4.83فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

صبح8بجے دی گئی تفصیلات میں بتایاگیاہے کہ مذکورہ فعال معاملات میں 12,72,073تک کا اضافہ ہوا ہے جو 220دنوں میں سب سے زیادہ ہے‘وہیں 315تازہ اموات کے ساتھ مرنے والوں کی جملہ تعداد4,85,350ہوگئی ہے۔

منسٹر ی نے کہاکہ مذکورہ فعال معاملات جملہ متاثرہ تعداد کے 3.48فیصد شرح تناسب پر مشتمل ہے وہیں قومی کویڈ19صحت یابی شرح تناسب گھٹ کر 95.20فیصد ہوگیاہے۔

ایک ہی دن میں مئی19کے روز کرونا وائس کے 2,76,110معاملات درج ہوئے تھے۔

پچھلے24گھنٹوں کے وقت میں کویڈ کے فعال معاملات میں 1,54,542کا اضافہ درج کیاگیاہے۔

مذکورہ وزرات کے بموجب یومیہ مثبت شرح4.78جبکہ ہفتہ واری مثبت شرح 11.83فیصد درج کی گئی ہے۔

اس بیمار سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 3,48,24,706ہوگئی ہے وہیں اموات کی شرح تناسب1.33فیصد پر مشتمل ہے۔

قومی کویڈ19ٹیکہ مہم کے تحت ملک میں اب تک دی جانے والے ٹیکو ں کی تعداد155.39کروڑ ہے۔ وزرات کا کہنا ہے کہ 70فیصد اموات مختلف امراض کا شکار لوگوں کے ہوئے ہیں۔