ہندوستان میں 30%فیصد ڈرائیونگ لائسنس جعلی ہے۔ مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری

,

   

نئی دہلی: ہندوستان میں 30%فیصد ڈرائیونگ لائسنس جعلی ہیں۔ یہ بات مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے موٹر وہیکل بل کی ترمیم کے دوران کہی۔ نتن گڈکری نے بتایا کہ ملک میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا نہایت آسان ہے اور کئی لائسنسوں پر تصاویر میچ نہیں ہوتی یعنی کسی او رکا لائسنس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی سڑکیں دنیا بھر میں خطرناک کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے ڈرائیونگ لائسنس بل میں ترمیم کرتے ہوئے ا س کے جرمانہ میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ اب بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 5000ہزار روپے کا جرمانہ عائد ہوسکتا ہے فی الحال یہ جرمانہ 500روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا پر 10,000روپے کا چالان ہوسکتا ہے جوکہ اب یہ چالان 2,000روپے ہے۔ انہوں نے موٹر وہیکل ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر اب جیل کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔