ہندوستان نے خط قبضہ پر چوکسی میں کیااضافہ‘عمران خان کو ٹرمپ سے امید

,

   

نئی دہلی۔پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پھر ایک مرتبہ ”ثالثی“ کا بٹن دبایاہے۔ مذکورہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ”صدر ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

اب ایسا کرنے کا وقت ہے کیونکہ وہاں حالات نہایت کشیدہ ہوگئے ہیں اور ایل او سی پر ہندوستانی قابض دستے نئی جارحانہ کارائیوں میں ملوث ہوگئے ہیں۔ ]

اس سے علاقائی بحران میں شدت پید ا ہونے کا امکان ہے“۔حکومت کے اعلی ذرائع نے اس بات کی توثیق کی ہے کہ ہندوستان کو توقع ہے کہ انے والے دنوں میں ایل اوسی پر پاکستان کی جانب سے مزید کاروائی کی جائیں گے۔

ثالثی کے لئے ڈونالڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے ساتھ پاکستان کو کشمیر پر بین الاقامی ثالثی کو آگے بڑھانے کے لئے ایک اور موقع مل گیاہے