ہندوستان ٹسٹ چمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا

   


چینائی ۔ ہندوستان نے انگلینڈ کو دوسرے کرکٹ ٹسٹ میچ میں منگل کے روز317 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 1-1 کی برابری حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی آئی سی سی ٹسٹ چمپئن شپ کی ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ۔ ہندوستان پہلے ٹسٹ میں شکست کے بعدپہلے سے چوتھے نمبر پر کھسک گیا تھا جبکہ انگلینڈ چوتھے سے پہلے مقام پر پہنچ گیا تھا۔ دوسرے ٹسٹ میں کامیابی کے بعد ہندوستان اب چوتھے سے دوسرے نمبر پرپہنچ گیا ہے جبکہ انگلینڈ پہلے سے چوتھے نمبر پر آگیا ہے ۔ چار میچوں کی سیریز کے باقی دو میچ اب احمدآباد میں کھیلے جائیں گے ۔ ہندوستان کو ان دو ٹسٹ میچوں میں ایک میں کامیابی اور ایک ڈرا ٹسٹ چمپئن شپ کے جون میں لارڈس میدان میں ہونے والے فائنل میں پہنچا دے گا جبکہ انگلینڈ کو فائنل میں پہنچنے کے لئے دونوں میچوں میں جیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔ نیوزی لینڈ کا فائنل میں مقام محفوظ ہے ۔ اگر یہ سیریز1-1 یا 2-2 سے ڈرا ہوتی ہے یا پھر انگلینڈ اسے1-2 سیکامیاب ہوجاتا ہے تو آسٹریلیا فائنل میں پہنچ جائے گا۔ فائنل کے لئے اہلیت : نیوزی لینڈ (فیصد پوائنٹ 70.0 فائنل میں )،ہندوستان (فیصد پوائنٹ 69.7 فائنل کے لئے 1-2، یا 1-3)،آسٹریلیا (فیصد پوائنٹ 69.2 ہندوستان انگلینڈ سیریز 1-1، 2-2 یا انگلینڈ کی 1-2 سے کامیابی ،انگلینڈ (فیصد پوائنٹ 67.0 1-3)۔