نئی دہلی۔ انگلینڈ کے دورے پر جانے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو ساوتھمپٹن میں ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل سے قبل تنہائی کے دوران محفوظ ماحول میں پریکٹس کرنے کی اجازت دینے سے پہلے صرف تین دن کے سخت ترین قرنطینہ سے گذرنے کی ہدایت دئے جانے کا امکان ہے۔ہندوستان کیلئے یہ اسی روڈ میپ کی طرح ہی ہوسکتا ہے جیسا کہ نیوزی لینڈ اپنے ٹسٹ ٹور کے لئے انگلینڈ پہنچنے پرعمل پیرا ہے جس میں 2 جون سے میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کے ساتھ ڈبلیو ٹی سی کا فائنل 18 جون کو ہندوستان کے خلاف بھی شامل ہے۔ ڈبلیوٹی سی فائنل کے علاوہ ہندوستان اگست ستمبر میں انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹسٹ میچ کھیلے۔ہندوستانی ٹیم 2 جون کو ممبئی سے دورہ پر روانہ ہوگااورانگلینڈ پہنچنے پر دس دن کی قرنطینہ کی مدت گذارے گا جس کی تفصیلات ابھی تک واضح نہیں ہوسکیں ہیں۔