دوحہ : ہندوستانی مرد سینئر فٹ بال ٹیم دوحہ کے جاسم بن حمد اسٹیڈیم میں جمعرات کو میزبان قطر کے خلاف فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کوالیفائرس میں کھیلنے کے لئے تیار ہے ۔ پہلے میچ کے بعد ہندوستان اے ایف سی ایشیائی کپ چین 2023 میں کوالیفکیشن کے لئے بنگلہ دیش 7 جون اور افغانستان 15 جون کو بھی مقابلہ کرے گا۔ تینوں میچوں کا ہندوستان میں براہ راست ٹیلی کاسٹ اسٹار اسپورٹس پر ہے۔