ہندوستان کا ورلڈ کپ میں 15 اکٹوبر کوپاکستان سے مقابلہ

   

نئی دہلی۔ سال کے آخر میں ہندوستان میں منعقد ہونے والے مردوں کے ونڈے ورلڈ کپ کے متعلق اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ میزبان ٹیم کا افتتاحی میچ پانچ بارکی فاتح آسٹریلیا کے خلاف ہوگا۔کرک بزکی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کا آسٹریلیا کے خلاف ونڈے ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ چینائی میں ہونے کے تمام امکانات ہیں۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے خلاف ہندوستان کا بلاک بسٹر مقابلہ 15 اکتوبرکو ہوگا، جوکہ 19 نومبر کو ہونے والے فائنل کی طرح اتوارکو ہوگا۔ ٹورنمنٹ کا آغاز انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مقابلے سے ہونے کا امکان ہے، یہ 2019 کے ونڈے ورلڈ کپ کے فائنل کا دوبارہ اعادہ میچ بھی ہے۔ 5 اکتوبرکو نریندر مودی اسٹیڈیم میں فائنل ہے۔بی سی سی آئی کی جانب سے جلد ہی شیڈول کے سامنے آنے کی امید ہے، غالباً جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بعد تمام متعلقہ افراد سے باضابطہ منظوری حاصل کرنے کے بعد شیڈول کا اعلان متوقع ہے ۔،‘‘ رپورٹ میں کہا گیاکہ میزبان کے طور پر بی سی سی آئی یقیناً تاریخوں اور مقامات کے بارے میں حتمی رائے دے سکتا ہے۔