ہندوستان کو افغانستان کیخلاف بھی شکست ہوگی:شعیب اختر

   

کراچی ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولرشعیب اختر نے پیش قیاسی کی ہے کہ ہندوستان کی ٹیم اپنے اگلے میچ میں بھی فتح کا مزہ نہیں چکھ سکے گی۔ٹی وی پروگرام جشنِ کرکٹ میں انہوں نے ہندوستان پر ورلڈکپ میچز میں ناقص کارکردگی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہندوستان ٹاس ہارگیا تو افغانستان سے بھی ہار جائے گا۔ہندوستان کو ابتدائی دو مقابلوں میں ٹاس گنوانا پڑا ہے ۔خیال رہے کہ اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں شعیب اختر نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا تو یہ ٹورنمنٹ پھیکا پڑ جائے گا۔