کیپ ٹاؤن۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم جو پہلے ہی سیریز میں 2-0 سے پیچھے ہے اب اتوارکو جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ونڈے میں کلین سویپ سے بچنے کے لیے میدان میں اترے گی۔ ہندوستان نے اس دورے میں اچھی شروعات کی اور پہلا ٹسٹ جیتا لیکن اس کے بعد سے اسے مسلسل چار میچ ہارے اور ٹسٹ اور ونڈے سیریز دونوں گنوا دی۔ ہندوستانی کپتان لوکیش راہول کا ماننا ہے کہ ٹیم نے غلطیاں کیں اور اس کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑا لیکن ہمیں چیلنجز پسند ہیں اور ہم اگلے میچ میں جیت کے ساتھ گھر جانا چاہیں گے ۔ ہندوستان نے دوسرے میچ میں 287 رنزکا اچھا اسکور بنایا تھا لیکن بولرو ں نے مایوس کیا۔