ہندوستان کیلئے تمام فضائی حدود بند کرنے اور ہند۔افغان سڑک راستہ پر امتناع پاکستان کے زیر غور

   

اسلام آباد ۔ 27 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستان اپنے ملک کے خلائی حدود کے ہندوستانی طیاروں کی جانب سے استعمال پر پھر ایک بار مکمل امتناع عائد کرنے کے فیصلہ پر غور کر رہی ہے۔ وزیر سائنس وٹکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں منگل کو منعقدہ اپنے اجلاس میں ہند۔افغان تجارتی راستوں کیلئے پاکستانی سرزمین کے استعمال پر امتناع کے بارے میں بھی غور کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ’’وزیراعظم اپنے ملک کے فلاحی حدود ہندوستان کیلئے مکمل طور پر بند کرنے کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔ افغانستان کے لئے ہندوستانی تجارت کیلئے پاکستانی زمینی راستوں کے استعمال پر بھی امتناع عائد کی جا ئے گی۔