کیپ ٹاؤن۔ہندوستانی ٹیم نے تیسرے ٹسٹ میں ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس کی شروعات ناقص رہی ۔تادم تحریر چائے کے وقفہ تک ویراٹ کوہلی کی زیر قیادت مہمان ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز اسکور کرلئے ہیں ۔کوہلی 139 گیندوں میں ایک چھکے اور 5 چوکوں پر مشتمل اپنی اننگز میں سست رفتار 40 رنز اسکور کرلئے ہیں ۔کوہلی کے ساتھ ریشپھ پنت 12 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں ۔دونوں بیٹسمینوں کے درمیان 5 ویں وکٹ کیلئے 25 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی ہے ۔قبل ازیں آوٹ ہونے بیٹرس میں کے ایل راہول(12) ، مینگ اگروال (15)، چیٹیشور پچارا(43 ) اور اجنکیا رہانے (9) شامل ہیں ۔جنوبی افریقہ کیلئے ربادا کامیاب بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 2 کھلاڑیوں کا آوٹ کیا۔