ہندوستان کے بحری آبدوز کو روکا گیا، پاکستان کا دعویٰ

   

اسلام آباد : پاکستان نے آج دعویٰ کیاکہ اس نے اپنے بحری حدود میں ہندوستان کے بحری آبدوز آئی این ایس کلواری کو ٹریک کرکے روکا۔ پاکستان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اِس کارروائی کا ویڈیو شیئر کیا ہے۔ یہ دعویٰ میجر جنرل بابر افتخار نے سوشل میڈیا پر کیا ہے۔ وہ پاکستان ملٹری کے انٹر سرویسس پبلک ریلیشنس کے ڈائرکٹر جنرل ہیں۔ اُنھوں نے یہ بیان بھی کیاکہ یہ واقعہ یکم مارچ کا ہے۔ ٹوئٹر پر ڈائرکٹر جنرل افتخار نے بیان کیاکہ پاکستان نیوی اینٹی سب مرین وار فیر یونٹ نے یکم مارچ کو ہندوستانی بحری آبدوز کی جدید شکل کلواری کو بحری حدود میں داخل ہونے پر روکا۔ اُنھوں نے بتایا کہ حالیہ واقعہ گزشتہ پانچ سال میں چوتھا ہے۔ اُنھوں نے اپنے یونٹ کی چوکسی کو سراہا اور بیان کیاکہ اِس سے پاکستان نیوی کی اہلیت کی عکاسی ہوتی ہے اور پتہ چلتا ہے کہ پاکستان کے بحری حدود کے دفاع میں وہ کس حد تک پرعزم ہے۔ انڈین ملٹری کے انتظامیہ نے اِس مسئلہ پر تبصرے سے انکار کیا ہے۔ آئی این ایس کلواری 6 دیسی ساختہ مرینس کے پراجکٹ 75 کی پہلی بحری آبدوز ہے۔