ہندوستان کے جی 20 صدر بننے پر خوش ہوئے بائیڈن، دیا بڑا بیان، بولے: وزیراعظم مودی کی کروں گا حمایت

   

واشنگٹن: ہندوستان کو امریکہ کا مضبوط ساجھیدار بتاتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کو کہا کہ وہ ہندوستان کی جی 20 کی صدارت کے دوران اپنے دوست وزیر اعظم نریندر مودی کی حمایت کرنے کے خواہشمند ہیں ۔ ہندوستان کی جی 20 کی صدارت کی مدت کار آفیشیل طور پر جمعرات کو شروع ہوگئی ۔امریکی صدر بائیڈن نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان امریکہ کا ایک مضبوط ساجھیدار ہے اور میں ہندوستان کی جی 20 صدارت کے دوران اپنے دوست وزیر اعظم مودی کی حمایت کرنے کا خواہشمند ہوں ۔ وزیر اعظم مودی نے جمعرات کو کہا تھا کہ ہندوستان ایک زمین، ایک فیملی، ایک مستقبل کے موضوع سے ترغیب پاکر اتحاد کو بڑھاوا دینے کیلئے کام کرے گا ۔