ہندوستان کے خلاف فائنل ، آسٹریلیائی ٹیم کا اعلان

   

سڈنی ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ٹسٹ چمپئن شپ فائنل اور ایشز سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے پیٹ کمنز کپتان اور اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے۔مارکس ہیرس، جوش انگلس اور مچل مارش کی ٹسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ میں اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، مچل اسٹارک، ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، مارنوس لابوشین، نیتھن لائن، ٹوڈ مرفی، میتھیو رنشا اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔آسٹریلیا اورہندوستان کے درمیان ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل 7 سے 11 جون کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ 16 جون سے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریزکھیلی جائے گی۔آسٹریلیائی ٹیم مئی کے آخر میں انگلینڈ پہنچے گی۔ہندوستان ٹیم اس سے قبل ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کا سامنا کیا تھا لیکن اسے فائنل میں شکست ہوئی تھی ۔