بھوپال۔بھارتیہ جنتاپارٹی لیڈر اور بھوپال کی رکن اسمبلی سادھو پرگیہ نے بی جے پی ے سابق ترجمان نوپور شرما کے پیغمبراسلامؐ کی شان اقدس میں گستاخانہ کلمات پر جاری معاملے پر ردعمل پیش کیا او رکہاکہ ”ہندوستان ہندوؤں کا ہے اور سناتھن دھرم ہی یہاں پر رہے گا“۔
ٹوئٹر پر شیئر ایک ویڈیو میں مذکورہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ”یہ ہندوستان ہے سناتھن دھرم یہاں پر رہے گا‘ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس کو زندہ رکھیں او رہم یہ کام کریں گے“۔
مذکورہ نیوز ایجنسی ایے این ائی کے ٹوئٹ میں لکھا کہ”یہ بدعقیدہ لوگوں کو ہمیشہ ایسا ہی کیاہے۔ ان کی کمیونسٹ تاریخ ہے‘ کملیش تیواری نے ایسا کیاتھا اور وہ ماردیاگیا‘ اورکوئی بھی(نوپور شرما) نے کہاکہ کچھ کہا اور اس کو دھمکیاں ملی ہیں۔
ہندوستان ہندوؤں کا ہے اور سناتھن دھرما یہاں پر رہے گا: بی جے پی کی سادھوی پرگیا بھوپال میں“۔
شان رسالت ؐ میں نوپور کے گستاخانہ کلمات
سناتھن دھرم پر پرگیہ کے تبصرے سے قبل بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے ایک ٹیلی ویثرن چینل پر بحث کے دوران شان رسالت ؐ میں گستاخانہ کلمات کی ادائیگی کے متعلق مشرقی وسطی سے ناراضگی کا مودی حکومت کوسامنا کرنا پڑا تھا۔
اس کے بعد شرما اور اس کے ساتھی نوین کمار جندال کوپارٹی سے برطرف کردیاگیاہے۔