ہندوستان ۔ یو اے ای کے درمیان ہوائی سفر کے کرایہ میں زبردست اضافہ، یکطرفہ کرایہ 40 ہزار روپئے

   

دہلی : ہندوستان اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کے مختلف شہروں کے لیے ہوائی سفر کے کرایہ میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے ۔ یکطرفہ کرایہ کی قیمت اب 40 ہزار روپئے بتائی گئی ہے ۔ یو اے ای میں کورونا ویکسین لینے والے افراد کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ہے ، ساتھ ہی دبئی ایکسپو 2020 کا بھی آغاز ہوگیا ہے ۔ ہندوستانی شہروں جیسے حیدرآباد ، کوزی کوڈ ، کوچی اور دہلی سے یکطرفہ کرایہ 2 ہزار درہم ہوگیا ہے ۔ عام دنوں میں دہلی سے یکطرفہ کرایہ 743 درہم ( 15 ہزار روپئے ) ہوا کرتا تھا ۔ لیکن اب یہ شرح بڑھ کر 40 ہزار روپئے ہوگئی ہے ۔ چار افراد پر مشتمل ایک خاندان کو دبئی پہونچنے کے لیے 1.60 لاکھ روپئے خرچ کرنے ہونگے۔