نئی دہلی :11مئی ( ایجنسیز) ہند و پاک جنگ بندی پر کئی لوگو ں نے حیرت کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تجزیہ نگار نے کہا کہ چار روز کی کارروائیوں کے بعد ہند و پاک کیا سوچ رہے ہوں گے؟ ہندوستان کو یہ احساس بھی ہوسکتا ہے کہ اُن کے پرانے حریف کی فضائی طاقت اس کی سوچ سے کچھ زیادہ ہے اور ہندوستان نئے ہتھیاروں کے حصول پر اربو ں خرچ کرنے کے باوجود فیصلہ کن ضرب لگانے میں ناکام رہا ۔ ایک دیگر تجزیہ نگار نے وکرم مسری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سنا ہیکہ وکرم مسری کشمیری پنڈت ہیں۔ ان کی بیٹی ڈیڈون مسری ہندوستان میں موجود روہنگیا مسلمانوں کی قانونی مدد کررہی ہے جو ہندوؤں کے ساتھ غداری ہے ۔ ایسا لگتا ہیکہ وزیراعظم نریندر مودی ہندوستانی فوکر شاہی کے روبرو خودسپرد ہوگئے ہیں جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہیکہ پاکستان کو ہتھیار دے کر چین نے ان ہتھیاروں کی ٹسٹنگ کرلی ہے اور یہ معلوم کرلیا ہیکہ ہندوستانی فوج کی کمزوریاں کیا ہیں لیکن آپریشن سیندور کے بعد مودی کی خارجہ پارلیسی کا ایک نیا دور شروع ہوچکا ہے ۔