ہندو اکثریتی گائوں میں مسلم سرپنچ منتخب

,

   

٭ ٹاملناڈو کے ضلع پوڈوکوٹائی میں ایک ولیج پنچایت نے مسلم سرپنچ کو منتخب کرتے ہوئے فرقہ وارانہ خطوط پر انتشار کے خلاف سخت پیام دیا ہے۔ تیرامنگلم کا گائوں سیریالور اینام میں ہندوئوں کی اکثریت ہے، تاہم وہاں ایک مسلم کو صدر پنچایت منتخب کرتے ہوئے شہریت ترمیمی قانون کی عملاً مخالفت کا اظہار کیا گیا ہے۔ 45 سالہ محمد ضیاء الدین کو گائوں میں ڈالے گئے 1360 ووٹ میں سے 554 ووٹ حاصل ہوئے جس میں صرف 60 مسلم ووٹ ہیں۔ اس عہدے کے لیے 5 دیگر امیدواروں نے مسابقت کی جن میں سے شنکر کو ضیاء الدین کے مقابل صرف 17 وٹ کم حاصل ہوئے۔