رانچی: جھارکھنڈ کے بوکارو میں اسلم خان کے نامی شخص نے خود کو ہندو ظاہر کیا اور ایک غریب خاندان کی نابالغ لڑکی سے شادی کرنے کی کوشش کی ۔ اس کی اصل شناخت مالا کی تقریب کے بعد سامنے آئی۔ اس موقع پر موجود لوگوں نے اسے مارا پیٹا لیکن پولیس کے حوالے کرنے سے پہلے وہ اپنی اسکارپیو میں فرار ہوگیا۔ یہ واقعہ بوکارو کے سیکٹر9 کے ہارلا تھانہ علاقہ کے کمہارتولی میں پیش آیا۔ ملزم کی عمر تقریباً 50 سال ہے، وہ دھنباد کے وسے پورکا رہنے والا بتایا گیا۔ لڑکی کے والد راجو کسیرا نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔