ہندی عالمی سطح پر مضبوط شناخت بنا رہی ہے : وزیراعظم

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندی دیوس کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر ہندی مسلسل مضبوط شناخت بنا رہی ہے ۔منگل کو ایک ٹویٹ پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ‘‘ آپ سبھی کو ہندی دیوس پربہت بہت مبارکباد۔ ہندی کو ایک اہل زبان بنانے میں مختلف شعبوں کے لوگوں نے نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔ یہ آپ کی تمام کوششوں کا نتیجہ ہے کہ عالمی سطح پر ہندی مسلسل اپنی مضبوط شناخت بنا رہی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ 14 ستمبر 1949 کو دستور ساز اسمبلی نے ہندی کو سرکاری زبان کا درجہ دیا۔ اس کے بعد سے ہر سال یہ دن ملک بھر میں ہندی دیوس کے طور پر منایا جاتا ہے ۔واضح رہے کہ آئین ساز اسمبلی نے ہندی کو 14 ستمبر 1949 کو سرکاری زبان کا درجہ دیا اور اس کے بعد سے یہ دن ہر سال ہندی دوس کے طور پر منایا جاتا ہے ۔