ہند۔آسٹریلیا سیریز، ٹکٹوں کی فروخت

   

سڈنی ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ہندوستان کے خلاف ہوم سیریز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق 26 سمبرکو ہونے والے ٹسٹ میچ میں 25 ہزار شائقین کو میلبورن کرکٹ گراونڈ آنے کی اجازت ہوگی۔ دوسری جانب سڈنی کرکٹ گراونڈ میں 23 ہزار شائقین کو داخلے کی اجازت مل گئی جبکہ برسبین گابا میں 30 ہزاراورایڈیلیڈ اوول میں 27 ہزار شائقین آسکیں گے۔واضح رہے کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹسٹ پر مشتمل سیریز 17دسمبر سے شروع ہوگی۔