ہند۔افغان آج تیسرا ٹی 20

   

بنگلورو: ہندوستان اور افغانستان کے درمیان رواں تین مقابلوں کی ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ کل یہاں بنگلور میں کھیلا جائے گا اور یہاں کی وکٹ روایتی طورپر بیٹنگ کیلئے سازگار ہوتی ہے لہذا اس مقابلے میں ایک بڑے اسکور کی امید کی جاسکتی ہے ۔ ابتدائی دومقابلوں میں اپنا کھاتہ کہ کھولنے والے ہندوستانی کپتان روہت شرما ورلڈ کپ سے پہلے اپنے آخری ٹی20 بین الاقوامی مقابلے میں رنز بنانے کے خواہاں ہوں گے۔ ابتدائی دو مقابلوں میں شکست اور سیریز میں ناکامی کے بعد مہمان ٹیم اس مقابلے میں کامیابی کیلئے کوشاں ہوگی ۔ دریں اثناء افغانستان کے کوچ جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ ان کے بولروں کو اننگز کے درمیانی اوورز میں ہندوستانی بیٹرس پر دباؤ ڈالنا ہوگا تاکہ وہ چہارشبنہ کو یہاں تیسرے اور آخری مقابلے میں میزبان ٹیم کے خلاف بہتر مقابلہ کرسکیں۔ہندوستان نے موہالی اور اندور کے میچ جیت کر سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے تو دوسری جانب افغانستان ایک تسلی بخش جیت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہندوستان نے پچھلے دو میچوں میں آسانی کے ساتھ ہدف کا تعاقب کیا ہے۔