ہند۔پاک تجارت میں نمایاں کمی

   

اسلام آباد ، 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سنٹرل بینک نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان تجارت رواں مالی سال نمایاں طور پر گھٹ گئی ہے، جس کا ظاہر طور پر سبب مسئلہ کشمیر پر ہندوستان کے ساتھ جاری کشیدگیاں ہے۔ 2019-20ء میں یکم جولائی سے پاکستان کی برآمدات برائے ہند محض 16.8 ملین ڈالر رہیں جبکہ یہ قدر 2018-19ء کے پہلے نصف میں 213 ملین ڈالر تھی۔