ہند۔پاک ٹسٹ سیریز ، انگلینڈ میزبانی کا خواہاں

   

لارڈز۔انگلینڈ میں تاریخی میدان لارڈز، اوول اور ایجبسٹن سمیت کئی کرکٹ گراؤنڈز نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ ٹسٹ کرکٹ کی میزبانی کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ وزڈن ویب سائٹ کے مطابق انگلینڈ اس میزبانی کا خواہاں ہے ۔ ہندوستان اور پاکستان نے آخری بار2007-2008 میں ایک دوسرے کے خلاف ٹسٹ میچ کھیلا تھا اورآخری بار ایک دوسرے کے خلاف 2012-2013 میں وائٹ بال کے میچزکھیلے تھے جب پاکستان نے ونڈے اور ٹی20 سیریز کے لیے ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ دونوں ممالک اب صرف ایشیاکپ اور عالمی ٹورنمنٹس میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے ہیں، جیسے کہ 50 اوورکا ورلڈ کپ، ہندوستان نے گذشتہ سال پاکستان کو گھریلو میدان پر شکست دی تھی۔