ہند۔ آسٹریلیا سیریز کی ٹکٹیں فروخت

   

سڈنی ۔ آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان مجوزہ محدود اوورزکی سیریز کے 6 میں سے 5 میچزکے ٹکٹ فروخت ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 27 نومبر کو سڈنی کے پہلے ونڈے میچ کی 1900 نشستیں دستیاب ہیں جبکہ اسٹیڈیم میں پچاس فیصد تماشائیوں کے لیے نشستیں رکھی گئی ہیں۔آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان سیریز میں چار ٹسٹ، تین ونڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق سیریز کے پہلے دو ونڈے 27 اور29 نومبر کو سڈنی میں ہوں گے جبکہ تیسرا ونڈے 2 دسمبر کوکینبرا میں کھیلا جائے گا۔علاوہ ازیں ٹی20 میچز,4, 6 اور 8 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔سیریزکا پہلا ڈے نائٹ ٹسٹ17 دسمبر کو ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا، دوسرا ٹسٹ 26 دسمبر، تیسرا ٹسٹ 7 جنوری اور چوتھا ٹسٹ 15 جنوری سے شروع ہوگا۔پہلے ٹسٹ کے بعد کپتان ویراٹ کوہلی وطن لوٹ جائیں گے اور امید کی جارہی ہے کہ کوہلی کے عدم موجودگی میں روہت ٹیم کیلئے اہم کھلاڑی ہوں گے۔