ہند۔ جنوبی افریقہ سیریز پر نظر ثانی، ٹی 20 مقابلے برخاست

   

جوہانسبرگ۔کرکٹ جنوبی افریقہ نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آئندہ دورہ جنوبی افریقہ کا تازہ ترین شیڈول جاری کردیا ہے۔ سیریزجو پہلے 17 دسمبر سے شروع ہونی والی تھی اب یہ 26 دسمبر کو شروع ہوگی۔ پہلا ٹسٹ 26 تا 30 دسمبرسنچورین کے سوپر اسپورٹ پارک میں کھیلا جائے گا۔ جوہانسبرگ کا وانڈررز اسٹیڈیم 3 جنوری سے دوسرے ٹسٹ کی میزبانی کرے گا۔جبکہ سیریز کا تیسرا میچ 11 سے 15 جنوری تک کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز میں کھیلا جائے گا۔کرکٹ ساؤتھ افریقہ (سی ایس اے ) کیلیے ہندوستان کے مردوں کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے تازہ ترین شیڈول کی تصدیق کرنا خوشی کی بات ہے۔ جیسا کہ ہفتے کے آخر میں اعلان کیا گیا تھا، اس دورے کو تین سیریز سے کم کرکے دو کردیا گیا ہے اور اب اس سیریز میں بیٹ وے ٹسٹ اور ونڈے مقابلے ہوں گے۔ بین الاقوامی سیریز 26 دسمبر سے 23 جنوری 2022 تک چار مقامات پر ہو گی۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی ) کے ساتھ کامیاب مصروفیت کے بعد سی ایس اے کی ریلیز میں کہا گیا ہندوستان کے دورہ افریقہ کے موقع پر ونڈے اور ٹسٹ ہوں گے۔ہندوستان تین ونڈے بھی کھیلے گا لیکن چار میچوں کی ٹی20 سیریز کو بعد میں دوبارہ ترتیب دیا جائے گا، جیسا کہ بی سی سی آئی نے پہلے اعلان کیا تھا۔ٹسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے نئے دور کا حصہ بنے گی، جب کہ ونڈے سیریز آئی سی سی مینز ورلڈکپ سوپرلیگ کا حصہ ہوگی، جو 2023 کے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفکیشن ٹورنمنٹ ہے۔