ہند۔ سری لنکا گرڈ کنیکٹیویٹی 2030 تک مکمل ہوگی

   

کولمبو: سری لنکا نے منگل کو کہا کہ اس کے ملک اور ہندوستان کے درمیان ایس ایل۔آئی این ڈی۔ گرڈ کنیکٹیویٹی۔ گرڈ لنک کو2030 تک مکمل کرلیاجائے گا۔ سری لنکا کے وزیر توانائی چندن وجیسیکرا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عالمی بینک حکومت کے زیر انتظام سیلون الیکٹرسٹی بورڈ (سی ای بی) کی تکنیکی ضروریات اور کاروباری ماڈل کو سمجھنے میں مدد کر رہا ہے ۔ وجیسیکرا نے ورلڈ بینک کے علاقائی انٹیگریشن کے ڈائریکٹر سیسل فرومن اور کنٹری منیجر چیو کانڈا سے ملاقات کے ایک دن بعد یہ ٹویٹ کیا۔ سال 2022 میں، سری لنکا اور ہندوستان نے اپنے متعلقہ پاور سسٹم کو جوڑنے کے لیے ایک اوور۔دی واٹر کیبل کے حق میں سب میرین کیبل کے پہلے منصوبہ کو ترک کر دیا۔