ہند۔ مصر فوجی مشق ’سائیکلون‘

   

نئی دہلی : ہندوستان اور مصر کے فوجی گزشتہ ایک ہفتے سے راجستھان کے صحراؤں میں پہلی فوجی مشق ایکسرسائز سائیکلون ۔1 میں ایک دوسرے کے ساتھ جنگی مہارتوں کا اشتراک کررہے ہیں۔ یہ فوجی مشق، جو گزشتہ 14 جنوری سے جیسلمیر میں جاری ہے ، دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان پہلی مشترکہ مشق ہے ۔ اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا ہے ۔ صحرا میں اسپیشل فورسز کے درمیان باہمی ہم آہنگی، آپریشنل اور پیشہ ورانہ مہارت کا اشتراک کیاجانا ہے۔