ہند۔ چین افواج کے مابین ہاٹ لائین رابطہ

   

نئی دہلی ۔ ہندوستانی اور چینی افواج کے مابین باہمی تعلقات میں بہتری اور اعتماد بحالی کیلئے آج ہاٹ لائین رابطہ ہوا ۔ ہندوستانی فوج نے کانگرا لا شمالی سکم اور چینی پیپلز لبریشن آرمی کھمبا زونگ تبت کے مابین ہاٹ لائین رابطہ ہوا ۔ ہندوستانی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس ہاٹ لائین کے افتتاح کے موقع پر متعلقہ افواج کے گراونڈ کمانڈرس نے شرکت کی اور ہاٹ لائین کے ذریعہ دوستی اور خیرسگالی جذبات کے پیام کا تبادلہ کیا گیا ۔ یہ رابطہ اس وقت ہوا جب آج یکم اگسٹ کو پیپلز لبریشن آرمی کا دن ہے ۔ فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے مابین بہتر میکانزم مواصلات کیلئے موجود ہے اور یہ گراونڈ کمانڈرس سطح پر موثر ہے ۔ مختلف سیکٹرس میں اس طرح کی ہاٹ لائینس کے ذریعہ ان رابطوں کو مزید بہتر اور موثر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سر حدات پر امن اور سکون کو برقرار رکھنے کیلئے اس طرح کے رابطے اہم رول ادا کرتے ہیں۔ ہندوستان اور چین کے مابین پہلے ہی سے دو لاٹ لائین رابطے موجود ہیں۔