ہند۔ چین سرحد پر شہید جوانوں کو خراج

   

ٹی وی نیوز اینکر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ۔ کانگریس قائدین
عادل آباد۔/18جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چین کی جانب سے ہندوستان کی سرحد میں ہندوستانی فوجیوں پر کئے گئے حملہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے عادل آباد ضلع میناریٹیز چیرمین مسٹر ساجد خان نے چین کی اشیاء کا پوری طرح بائیکاٹ کرنے عوام سے جہاں ایک طرف خواہش کی وہیں دوسری طرف چین کا منہ توڑ جواب دینے وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی سے مطالبہ کیا۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مستقر عادل آباد کے دفتر مجلس بلدیہ کے روبرو موجو کارگل پارک میں سوریا پیٹ کے متوطن آنجہانی سنتوش فوجی کمانڈر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی تصویر پر پھول چڑھائے اور اس موقع پر میڈیا سے مخاطب ہوکر چین کی اس سازش کی بھرپور انداز میں مذمت کی۔ بعد ازاں مسٹر ساجد خان نے عادل آباد ڈی ایس پی مسٹر وینگیشور راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی وی نیوز 18 کے اینکر امیش دیوگن کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اورکہا کہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی خواجہ غریب النواز کی شان میں گستاخی کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی شان میںگستاخی کی بنا پر دنیا کے تمام مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں جبکہ حضرت خواجہ غریب نواز اجمیری ؒ کسی تعارف کے محتاج نہیں جن کے چاہنے والے ملک میں ہر طبقہ کے افراد پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے ٹی وی اینکر کی جانب سے گستاخی کو ایک منصوبہ بند سازش قرار دیا۔ اس موقع پر کانگریس قائدین میں مسرس عبدالقیوم، شکیل احمد، جابر احمد، سید شبیر و دیگر موجود تھے۔