ہند ، چین کا بات چیت سے اختلافات دور کرنے سے اتفاق

   

نئی دہلی ۔ /5 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور چین نے مشرقی لداخ میں اپنے زبردست فوجی تعطل کے درمیان آج عزم کیا کہ اپنے اختلافات کی بات چیت کے ذریعہ یکسوئی کرلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ان اختلافات کو تنازعات بننے نہیں دیں گے ۔ جوائنٹ سکریٹری (ایسٹ ایشیا) وزارت امور خارجہ نوین سریواستو اور چینی وزارت میں ڈائرکٹر جنرل وو جیانگ گھاؤ کے درمیان ویڈیو کانفرنس کے بعد مثبت نتائج سامنے آئے ۔ دونوں نے بات چیت کے ذریعہ تمام تر مسائل حل کرنے سے اتفاق کیا ۔