ہند بنگلہ دیش سرحد پر بی ایس ایف کی نگرانی میں سونا مسجد

,

   

ڈھاکہ۔ ہند بنگلہ دیش سرحد جس کی نگرانی مذکورہ بارڈر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف) کے جوان کرتے ہیں وہاں مغربی بنگال کے مالدہ ضلع سے محض ایک کیلومیٹر کے فاصلے پر سونا مسجد واقعہ ہے

تاریخ
مذکورہ مسجد کی تعمیر سلطان حسین شاہ کے دورحکمرانی میں 1493اور1519کے درمیان اپنے محبوب بیوی سونا کی یاد میں تعمیر کی گئی ہے۔

یہ مسجد کو جملہ45میٹرس پر تعمیرکی گئی ہے بنگلہ کی تقسیم سے قبل کے تعمیراتی کی ایک صحیح مثال ہے۔

بنگلہ دیش کا محکمہ آثار قدیمہ 1971میں آزادی حاصل کرنے کے بعد قدیم دور کی اس یادگارکی نگرانی کررہا ہے۔

YouTube video

یادگار۔
دوبنگلہ دیشی سپاہی کپتان محی الدین جہانگیر اور میجر نجم ال نے 1971کی جنگ میں اپنی جان گنوائیں۔ مذکورہ دو سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بنگلہ دیشحکومت نے مسجد کے احاطہ میں ایک یادگار تعمیر کردی جو اب ایک سیاحتی مرکز بن گیاہے۔

بی ایس ایف جوانوں کی اس سرحد پرتعیناتی سخت پہرہ اور مسجد کو آنے والے لوگوں پر سخت نظر رکھنے کے لئے کی گئی ہے تاکہ سرحد پار سے غیر قانونی سرگرمیوں اور جرائم کی روک تھام کی جاسکے۔

مالدہ کے لوگ اس مقام پر تمام دستاویزی جانچ اور بی ایس ایف کے علاوہ بارڈگارڈس بنگلہ دیش(بی جی بی)کے چیک پوسٹ سے گذرتے ہوئے وہا ں پرجاتے ہیں