ہند و چین کی کشیدگی کا ذمہ دار کون؟ : اسدالدین اویسی

   

ہند و چین کی کشیدگی کا ذمہ دار کون؟ : اسدالدین اویسی

نئی دہلی: بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے سرحدی کشیدگی کو لے کر اپنی خاموشی توڑ دی ہے اور وزیراعظم سے سوال کیا ہے کہ اس کشیدگی کا ذمہ دار کون ہے۔

اے این ائی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ اسکی جوابدہی کس پر ہے, اس کا ذمہ دار کون ہے؟، کیا وزیراعظم ذمہ دار ہیں یا وزیر دفاع ذمہ دار ہیں،کیا وزیر داخلہ ذمہ دار ہیں؟ کیا این ایس اے ذمہ دار ہے یا سی ڈی ایس ذمہ دار ہے؟ ہمارے جو بیس سپاہی مارے گئے اخر اسکی جوابدہی کس پر ہوگی؟ ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن سپاہیوں کی جانیں گئ ہیں یقینا اسکے بارے میں حکومت ہند کو جواب دینا چاہیے، اور اس کا بہترین طریقہ ہے کہ چین کو ہمارے علاقے سے ہٹائیں، اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو انکی جانیں رائیگاں جاۓ گی۔