ہند و گروپ نے پناجی میں منور فاروقی کے شو پر امتناع عائد کرنے کی مانگ کی

,

   

پناجی۔گوا میں ایک ہندو گروپ نے متنازعہ کامیڈین منور فاروقی کے پناجی مال میں 15نومبر کے مجوزہ شوپر امتناع عائد کرنے کی مانگ کی ہے‘ فاروقی پر انہوں نے ہندو دیوی دیوتاؤں کی توہین کرنے کا الزام لگایاہے۔

نارتھ گوا ضلع مجسٹریٹ کے پاس ہندو جناجاگرتی سمیتی کی جانب سے داخل کردہ ایک نمائندگی میں میں کہاگیاہے کہ کامیڈین 2022کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر گوا کے ماحول کو خراب کرسکتا ہے اور اسی وجہہ سے ریاست میں اس پر امتناع عائد کیاجانا چاہئے۔

سمیتی کے ترجمان جیش تھالی نے کہاکہ ”وہ ہندو دیوی دیوتاؤں کے متعلق بے ہودہ لطیفہ بناتے ہیں۔وہ انہیں نشانہ بناتے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں ہندوؤں کے مذہبی جذبات کی توہین پر وہ 37دنوں تک سلاخوں کے پیچھے تھے“۔

انہوں نے مزید کہاکہ ”یہاں گوا میں انتخابات ہیں اور اس طرح کے تقریب ریاست میں انتشار پھیلاسکتے ہیں۔اگر پرمود متوتھولک پرگوا میں امتناع ہے‘ منور میں گوا کوکیوں اجازت ہے“۔

پرمودمتھولک جو کرناٹک نژاد سری رام سینا کا صدر ہے سال2014سے ریاستی انتظامیہ نے اس پر امتناع عائد کیاہے‘ اس سے قبل پرمود نے گوا میں اپنی تنظیم کی برانچ قائم کرنے اور مغربی کلچر سے مبینہ متاثر ہوکر چلائے جانے والے نائٹ لائف اور پبس پر امتناع عائد کرانے کے لئے کام کرنے کااعلان کیاتھا۔