ہند ۔ چین سرحدی تنازعہ ،آج کل جماعتی اجلاس

   

نئی دہلی۔ 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ 19 جون کو کُل جماعتی ورچیول میٹنگ طلب کی ہے جس میں ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی تنازعہ اور موجودہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے لداخ کی گلوان وادی میں ہندوستان اور چین کی فوجوں کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کی تفصیلات عوام کے سامنے پیش کرنے کا مسلسل مطالبہ کیا جارہا تھا جس کے پیش نظر کل جماعتی اجلاس طلب کیا جارہا ہے۔ یہ اجلاس جمعہ کو شام 5 بجے ہوگا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے صدور حصہ لیں گے۔ کانگریس قائد راہول گاندھی اس مسئلہ پر حکومت سے تفصیلات پیش کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔