ہند ۔ چین سرحد کے قریب واقع جھیل مادھوری ڈکشٹ کے نام سے موسوم

   

ہندوستان میں خوبصورتی کی کمی نہیں ہے جہاں نظر کھمائیں گے وہاں قدرت کے حسین نظارے دیکھنے کو ملیں گے۔ آج ہم آپ کو ایسی ہی جگہ کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جسے دیکھ کر زمین پر جنت کا نظارہ ہو جائے سب سے انوکھی بات تو یہ ہے کہ یہاں قائم جھیل کو مادھوری ڈکشٹ جھیل بھی کہتے ہیں۔ دراصل اس جھیل کے پاس مادھوری ڈکشٹ کا ایک گیت فلمایا گیا تھا جس کے بعد لوگ سنگیسر جھیل کو مادھوری ڈکشٹ جھیل کہنے لگے۔ سمندری سطح سے 15,200 فٹ کی اونچائی پر واقع سنگیر جھیل قحط کی وجہ سے بنی تھی مقامی لوگوں کے مطابق یہ جھیل اپنی موجوہ جگہ سے کچھ دوری پر تھی لیکن ٹکٹونک پلاٹو کے کھسکنے کی وجہ جھیل آج اپنی جگہ سے کھسک گئی جس کی وجہ سے دیوار کے جنگل کا ایک بڑا حصہ پانی میں سما گیا۔ آج بھی پیڑوں کے اوپری حصے بڑے عجیب طرح سے پانی کی سطح کے اوپر نکلے ہوئے۔ دیکھے جاسکتے ہیں جھیل ہندوستان اور چین کی سرحد کے قریب واقع ہے اور جھیل دیکھنے کے لئے آپ کو ضلع انتظامیہ سے اجازت لینی پڑتی ہے۔