ہنوماوہاری رات 2 بجے دیوار گود کر پریتی سے ملنے جاتے

   

نئی دہلی۔2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) بیحد خاموش مزاج اور شریف نظر آنے والے ہندوستانی ٹسٹ کھلاڑی ہنوما وہاری پر ایک بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ہنوما وہاری کے بچپن کے دوست نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ٹیم کا یہ ٹسٹ کرکٹر رات 2 بجے دیوار سے چھلانگ لگاکر اپنی دوست سے ملنے جاتا تھا۔ ہنوما وہاری بیحد سادگی پسند ہیں، لیکن ان کے بارے میں ایسی بات سن کر سبھی مداح حیران ہوسکتے ہیں۔کرکٹ ویب سائٹ کرک بز نے ہنوما وہاری اور ان کے دوست سے خاص بات چیت کی جس میں انکشاف ہوا کہ ہنوما وہاری اکثر اپنی ساتھی سے ملنے حیدرآباد سے ورنگل جاتے تھے۔ واضح رہیکہ حیدرآباد اور ورنگل کی دوری 120 کلو میٹر ہے اور ہنوما وہاری اکثر میچ کے بعد اپنی کار سے وہاں چلے جاتے تھے۔ہنوما وہاری کے دوست نے انٹرویو میں کہا ہنوما وہاری شکل سے بے حد خاموش مزاج اور سیدھے لگتے ہیں، لیکن یہ بہت نٹکھٹ ہیں۔ ہنوما وہاری سے شادی سے پہلے پریتی حیدرآباد سے کافی دور ورنگل میں رہتی تھیں۔ ہنوما وہاری بغیرکسی کو بتائے سینکڑوںکلو میٹرگاڑی چلا کر ان سے ملنے ورنگل جاتے تھے۔ اس کے بعد ہنوما وہاری نے آگے بتایا ہم رات کو ایک کلب میں بیٹھے ہوئے تھے۔ رات کے دو بج رہے تھے، مجھے پریتی سے ملنے کی خواہش ہوئی۔ ہم جب وہاں پہنچے تو گیٹ بند تھا اور پریتی گھرکے نیچے نہیں آسکتی تھی۔ مجھے کافی مایوسی ہوئی اور ہم واپس آگئے۔ تبھی ہنوما وہاری کو روکتے ہوئے ان کے دوست نے انکشاف کیاکہ ہنوما وہاری لوٹے نہیں بلکہ وہ گیٹ چھلانگ گئے۔ ہنوما وہاری نے یہ بھی انکشاف کیاکہ انہوں نے پریتی اور ان کے افراد خاندان کو شادی کیلئے ایک سال تک منایا۔ ہنوما وہاری نے کہا کہ ہمارے خاندان کے لوگ دوسری برادری میں شادی کیلئے تیار نہیں تھے، اس لئے اتنا وقت لگ گیا۔ واضح رہیکہ ہنوما وہاری نے2019 ورلڈ کپ سے پہلے پریتی راج یوروا سے شادی کرلی ۔ ہنوما وہاری نے ہندوستان کے لئے 9 ٹسٹ میچوں میں 36.80 کے اوسط سے 552 رن بنائے ہیں، جس میں ایک سنچری اور 4 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔