حیدرآباد۔16؍نومبر ( یواین آئی ) مغربی وسطی خلیج بنگال میں ہوا ئی گرداب دیکھا جارہاہے جو شمال مغرب کی طرف پیش قدمی کررہا ہے ۔ امراوتی کے موسمیاتی مرکز نے انکشاف کیا کہ اس کا مرکز وشاکھاپٹنم، پارا دویپ (اوڈیشہ) سے 380 کلومیٹر جنوب مشرق میں اور دیگھا (مغربی بنگال) سے 530 کلومیٹر جنوب میں تھا۔ یہ گرداب تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے واضح کیا کہ اس کے اثر سے ساحلی آندھرا اور اوڈیشہ کے ساحلی علاقوں میں شدید بارش کاامکان ہے ۔ ماہی گیروں کو چوکسی کا مشورہ دیا گیا ہے ۔