حیدرآباد۔ یوتھ کانگریس کارکنوں کے ایک گروپ کی جانب سے انتہائی حساس مانے جانے والے بنجارہ ہلز کے منسٹرس کوارٹرس میں داخل ہونے کے بعدکچھ دیر کے لئے علاقے میں سنسنی پھیل گئی‘
مذکورہ یوتھ کانگریس کارکنوں نے ہوم منسٹر کے گھر کے سامنے احتجاجی دھرنہ بھی منظم کیاتھا۔
High intensity action at Home Minister Mohd. Mahmood Ali house. Congress student leaders enter the premises, demand for an answer on all atrocities happening on women in from Moinabad to Khammam. pic.twitter.com/gGexynxhFZ
— Syed Ismail Zabiullah (@nawazishmehdi38) October 8, 2020
یوتھ کانگریس لیڈر انل کمار یادو کانگریس کے پچاس کارکنوں کے ہمراہ اچانک منسٹر کوارٹرس پر پہنچے اور زبردستی اندر داخل ہوگئے۔
ریاست بھر میں خواتین پر جاری مظالم کے خلاف انہوں نے احتجاجی دھرنا منظم کیا
ریاست میں خواتین کی حفاظت کے متعلق حکومت کو ناکام قراردیتے ہوئے مذکورہ کارکنوں نے مخالف حکومت نعرے بھی لگائے اور تلنگانہ ہوم منسٹرمحمدمحمودعلی کے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کیاہے۔
مذکورہ احتجاجیوں نے حالیہ دنوں میں معین آباد او رکھمم میں پیش ائے دولڑکیوں کی عصمت ریزی‘ قتل اور خودکشی کے واقعات کوشرمناک قراردیا‘
جس میں پولیس اپنی ذمہ داریوں کی تکمیل میں پوری طرح ناکام رہی ہے۔
بعدازاں بنجارہلز پولیس موقع پر پہنچی اور احتجاج کررہے یوتھ کانگریس ورکرس کو گرفتار کرلیا۔