ہوم گارڈ اسکینڈل ایک اورگرفتار

   

لکھنؤ:21 نومبر(سیاست ڈاٹ کام)ہوم گارڈ ڈیوٹی اسکیم میں ملوث ہونے کے الزام میں گوتم بدھ نگر سے 5ہوم گارڈ افسران کو گرفتار کرنے کے ایک دن بعد ریاستی راجدھانی سے بھی پولیس نے جمعرات کو ایک ماسٹر مائنڈہوم گارڈ کمانڈنٹ کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ ہوم گارڈ کمانڈنٹ کرپا شنکر پانڈے کو لکھنؤ کے گومتی نگر علاقے میں اس کی رہائش گارہ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔