ہوم گارڈ کورونا وائرس سے فوت

   

حیدرآباد : ایس آر نگر پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک ہوم گارڈ کورونا وائرس سے فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 38 سالہ اکبر علی جو پولیس اسٹیشن کا ہوم گارڈ تھا، گزشتہ ہفتے طبیعت خراب ہونے کے سبب گورنمنٹ چیسٹ ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی۔ اکبر کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور آج صبح وہ فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ہوم گارڈ بورا بنڈہ پولیس آؤٹ پوسٹ پر مسلسل ڈیوٹی انجام دیا کرتا تھا اور شبہ کیا جاتا ہے کہ وہ وہیں پر کوویڈ ۔ 19 کا شکار ہوگیا۔