ہونڈوراس میں طیارہ حادثے کا شکار،پانچ غیر ملکی شہریوں کی موت

   

بیونس آیرس۔19 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) وسطی امریکی ملک ہونڈوراس کے روآٹن جزیرے کے نزدیک ہفتے کو ایک چھوٹے طیارے کے حادثے کے شکار ہونے سے اس پر سوار امریکی پائلٹ اور کناڈا کے چار شہریوں سمیت سبھی پانچ غیر ملکی شہریوں کی موت ہوگئی۔ہیرالڈو خبرنامے کے مطابق شمالی ہونڈوران شہر تریجلو کے لئے پرواز بھرنے والا یہ طیارہ روآٹن ساحل سے آدھی میل کے اندر ہی حادثے کا شکار ہوگیا ۔ابتدا میں طیارے میں سوار مسافروں میں سے ایک مسافر بچ گیا تھا لیکن شدید طورپر زخمی اس مسافر نے بھی علاج کے دوران دم توڑ دیا۔طیارہ حادثے کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔متعلقہ افسران معاملے کی جانچ کررہے ہیں۔