ہیتی میں احتجاجی پولیس اہلکاروں نے وزیراعظم کوایئرپورٹ پر یرغمال بنا لیا

   

پورٹ او پرنس: ہیتی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں احتجاج و مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران نے ہوائی اڈہ پر وزیر اعظم ایریل ہنری کو یرغمال بنا لیا۔ریڈیو ٹیلی میٹرنوم براڈکاسٹر نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں یہ معلومات دی۔ پولیس ہنری کو چہارشنبہ کو لیانکورٹ میں پولیس ہیڈکوارٹر پر مسلح گروپوں کے حملے میں 6 اہلکاروں کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہرا رہی ہے۔ مظاہرین نے جمعرات کو پورے پورٹ او پرنس میں ٹائروں کو نذر آتش کیا۔ مظاہرین نے دارالحکومت کے ہوائی اڈہ کی طرف مارچ کیا، جہاں ہنری ارجنٹینا میں ایک سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد پہنچے تھے ۔ کہا جاتا ہیکہ وزیراعظم کو مظاہرین سے بچنے کیلئے پچھلے دروازہ سے ہوائی اڈہ سے باہر لے جایا گیا اور فی الحال وہ فوجی محافظوں کی حفاظت میں ہوائی اڈہ کے ایک ٹرمینل میں ہیں۔ پورٹ او پرنس میں، بغیر وردی کے پولیس اہلکار وزیر اعظم کے دفتر میں داخل ہوئے اور ہوا میں گولیاں چلائیں اور سرکاری عمارت کے قریب کئی کاروں کی کھڑکیاں توڑ دیں۔