ہیرا پھیری 3 کی تیاریاں

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول کے کامیڈی ڈرامہ ہیرا پھیری نے ناظرین کو اپنے جادو میں جکڑ لیا تھا ، اب فلم کی تیسری قسط کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈوالا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ہیرا پھیری3 میں کام کرنے کی تصدیق کی۔ انہوں نے اس انٹرویو کے دوران یہ بھی کہا کہ فلم کے تیسرے حصے میں اصل کاسٹ ہوگی۔ فیروز ناڈیاڈوالا نے بالی ووڈخبری کو بتایا آپ بہت جلد اصل اسٹار کاسٹ کے ساتھ ہیرا پھیری3 دیکھیں گے۔ صرف اکشے ، پریش اور سنیل ہی اس فلم کا حصہ ہوں گے۔ کہانی اپنی جگہ پر ہے اور ہم کچھ نئے طریقوں پر کام کر رہے ہیں۔فلم کے مرکزی کردار وہی ہوں گے جنہوں نے ہیرا پھیری اور پھر ہیرا پھیری میں اپنی مزاحیہ اداکاری سے سب کو متاثر کیا تھا ۔